چوہدری شاہین اختر کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں

پیرس(زاہد مصطفی اعوان )پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں ۔نماز جنازہ آج بروز منگل 15:00بجے پنگالی نزد کوٹ جیمل ادا کیا جائے گا ۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین چوہدری شاہین اختر کی والدہ محترمہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں ۔مرحومہ کے اکلوتے بیٹے چوہدری شاہین اختر پیر س کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ہیں ۔نماز جنازآج بروز منگل 15:00بجے پنگالی نزد کوٹ جیمل ادا کیا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ،جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن یورپ شمروز الہی گھمن ۔سینئر نائب صدر منظور حسین جنجوعہ ۔سیکرٹری انفارمیشن زاہد مصطفی اعوان اور دوسرے لیگی رہنماوں نے چوہدری شاہین اختر سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔چوہدری شاہین اختر آج پاکستان پہنچ جائیں گے ۔چوہدری شاہین اختر سے ان کے موبائل 03486276997پر رابطہ کیا جا سکے گا ۔