یونانی پولیس نے چھ پاکستانی انسانی سمگلروں کو گرفتارکرلیا

Greece Police

Greece Police

ایتھنز(سکندرریاض چوہان) یونانی پولیس چھ پاکستانی انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا جہادیوں کے ساتھ رابطے کاشبہ۔ تفصیلات کے مطابق یونان کے جزیرہ لس بوس کی پولیس اور خفیہ ایجنسیوںنے جزیرے پر کارروائی کرتے ہوئے چھ انسانی سمگلروں کو گرفتار کیاہے جن کو پاکستانی ظاہر کیاگیاہے تاہم ان کی قومیت کے علاوہ ناموں کو ظاہر نہیں کیاگیا۔

پولیس کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے بعد جاری بیان میں کہاگیاہے کہ تمام ملزمان انسانی سمگلنگ میں ملوث تھے جو غیر قانونی تارکین وطن کو ترکی سے یونان لاتے جن کو بعد ازاں جعلی شناختی دستاویزات کے ساتھ جہازوں پر سوار کرکے ایتھنز پہنچایاجاتاتھا ۔پولیس کا کہناہے کہ ملزمان پانچ سویوروفی کس وصول کرتے تھے۔

ایتھنز نیوز ایجنسی کے مطابق پولیس اور خفیہ اداروں نے ملزمان کے متعلق وسیع پیمانے پر تحقیقات اور تفتیش شروع کردی ہے تاکہ پتہ چلایاجاسکے کہ کیا ان کا کسی جہادی تنظیم یاجہادیوں کے ساتھ تو کوئی رابطہ یاتعلق نہیں جزیرہ لس بوس کی پولیس کے علاوہ ایتھنز پولیس اور خفیہ ایجنسیاں بھی متحرک ہوچکی ہیں۔پیرس میں ہونے والے واقعہ کے بعد یونانی پولیس اور ادارے پناہ گزینوں اور تارکین وطن پر خصوصی نظر رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔
۔۔۔۔