آزادی ہمارا حق ہے اور یہ حق ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا۔ آزاد راجا

Azad Raja

Azad Raja

لیوٹن برطانیہ (تیمور لون) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ کے جنرل سیکرٹری آزاد راجا نے ریاست جموں کشمیر کے دونوں اطراف قوم پرست رہنماؤں پر لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ہمارا حق ہے اور یہ حق ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا ہم بھارتی مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنماؤں کے پر امن مظاہروں پر بھارتی فوج کی جانب سے لاٹھی چارج اور شدید تشدد کی مذمت کرتے ہیں اور یاسین ملک اور ان کے ساتھیوں کی فوری رہائی ما مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٢٢ اکتوبر ریاست کی تاریخ کا بد ترین دن ہے کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے آئے ہیں اور مناتے رہیں گے اس یوم سیاہ کے موقع پر آزادی پسند جماعتوں کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی پر وحشیانہ تشدد کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور سردار صغیر اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اس پر امن مظاہرہ پر لاٹھی چارج اور قوم پرست رہنماؤں کی گرفتاریوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دونو ں اطراف کشمیریوں کے ساتھ قابض ممالک کا رویہ ایک جیسا ہی ہے ۔ ہم سردار سغیر اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔