دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں پر 1500روپے کا ائیر پورٹ ٹیکس جو وصول کیا جارہا ہے زیادتی ہے۔ چوہدری اعجاز رنیاں

Choudhary Ijaz Meeting

Choudhary Ijaz Meeting

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ق گجرات کے سینئر رہنما اور گجرات کی سیاسی، سماجی شخصیت چوہدری اعجاز رنیاں نے چوہدری ارشد مہر اور چوہدری نصر اقبال کی طر ف سے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں پر 1500روپے کاائیر پورٹ ٹیکس جو اسلام آباد اور لاہور کے ائیر پورٹس پر وصول کیا جارہا ہے زیادتی ہے ۔حکومتوں کا کام عوام کو ریلیف دینا ہوتا ہے نہ کہ ان کو تنگ کیا جانا مقصود ہوتا ہے ۔ نیا ٹیکس لگا کر حکومت نے تارکین وطن کو بھی اپنی مخالفت میں اضافہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا اصل سرمایہ تارکین وطن ہیں جو دن رات ایک کر کے اپنا اور اپنے عزیز واقارب کا پیٹ پال رہے ہیں ۔لیکن اس کے بر عکس حکومت پاکستان تارکین وطن سے ببھی غیروں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ ۔ انھوں نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی کیمونٹی ہی ملک کا اصلی سرمایہ ہیں ،جن کی بدولت ملک میں معاشی ترقی ممکن ہے ۔انھوں نے کہا کہ تارکین وطن پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کام سر انجام دے رہے ہیں ۔پاکستانیوں کو آج اپنے دیار غیر میں بسنے والی بھائیوں پر مان ہے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اب ترقی یافتہ ملک کی صف میں کھڑاہو گیا ہے۔

پاکستان کا نام روشن کرنے میں چوہدری برادران نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔چوہدری برادران نے اپنے ضلع میں تعلیم کے فروغ کے لئے یونیورسٹی کا جو قیام عمل میں لایا ہے وہ قابل ستائیش ہے ۔ضلع گجرات کے باسی چوہدری برادران کے اس فیصلے کو مدتوں یاد رکھیں گے ۔چوہدری اعجاز رنیاں نے مذید کہا کہ چوہدری برادرن نے جہاں پاکستان بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ہیں وہاں انھوں نے میرے حلقہ کے عوام کو بھی پیچھے نہیں چھوڑا۔

انھوں نے میرے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دئیے ہیں ۔میں چوہدری شجاعت کو قائد گجرات نہیں بلکہ قائد پاکستان کا خطاب دیتا ہوں ۔چوہدری برادران پاکستان بھر کے قائد ہیں ۔ اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ چوہدری شجاعت ۔چوہدری وجاہت اور چوہدری پرویز الہی جیسے غیور لیڈر ہمارے ضلع میں پیدا ہوئے ۔آج ہم پاکستان سمیت دنیا بھر میں فخر محسوس کرتے ہیں۔انھوں کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے دل بھی چوہدری برادران کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

چوہدری شجاعت نے پی آئی اے سے میت کی پاکستان مفت پہنچانے اور باسلونا میں قونصلیٹ جیسے بڑے بڑے کا م کئے ۔جس سے دیار غیر میں مقیم پاکستانی فخر کرتے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حکومت فی الفور ائیر پورٹ پر لگایا جانے والا (جگہہ)بند کرے وگرنہ دیار غیر میں مقیم پاکستانی بائیکاٹ کر دیں گے۔