چوہدری رضی الحسن کی شادی کے بعد پیرس میں ان گھر پر دوست احباب کا مبارک باد کا سلسلہ جاری

Wedding Ceremony

Wedding Ceremony

پیرس (میاں عرفان صدیق) پیرس کے سیاسی وسماجی اور معروف بزنس مین چوہدری محمد رزاق گجر ڈھل بنگش کے صاحبزادے چوہدری رضی الحسن کی شادی کے بعد تمام فیملی کی پیرس واپسی ہو گئی ہے۔ پیرس واپسی پر چوہدری محمد رزاق ڈھل کےدوست احباب کا پیرس میں ان کی رہائش گاہ پر مبارک باد سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔

اسی طرح پیرس کے سماجی اور کاروباری شخصیات چوہدری رفاق ڈھل بنگش اور میاں ساجدگورسی شادی کی مبارک باد پیش کرنے مٹھائی کے ساتھ ان گھر پہنچ گئے۔

چوہدری محمد رزاق ڈھل نے ان دونوں کی آمد پر اپنی رہائش گاہ پر شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا اور آنے والے معززین کا شکریہ آدا کیا۔اس موقع پر پیرس کے معروف صحافی میاں عرفان صدیق بھی موجود تھے۔