افریقی مسلمانوں کو افطار کیلئے پانی‘ کھانے کا ایک لقمہ بھی دستیاب نہیں : ترک صدر

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

استنبول (جیوڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مہاجرین پر اٹھنے والے اخراجات نقصان نہیں بلکہ منافع ثابت ہوں گے۔

استنبول کے خلیج کنونشن سینٹر میں صنعتکاروں اور کاروباری حضرات کی ایسوسی ایشن کی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عراق، شام، فلسطین اور میانمار میں ہر روز معصوم انسان قتل کئے جا رہے ہیں۔

افریقی مسلمانوں کو افطار کیلئے پانی اور کھانے کا ایک لقمہ بھی دستیاب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحیرہ روم دوسرے ممالک کا رْخ کرنیوالے سینکڑوں مہاجرین کا قبرستان بن رہا ہے۔