ایجنسی بھر میں ایجوکیشن اور سپورٹس کو ترجیحی بنیادوں پر پروموٹ کریں گے، حسیب الرحمان خلیل

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

مہمند ایجنسی (ایجنسی شاہ محمود خان مہمند) مہمند ایجنسی غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میںجاری پرئیویٹ سکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے شروع ہوئے۔ سپورٹس گالا کا افتتاح اے پی اے حسیب الرحمان خلیل نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایجنسی بھر میں ایجوکیشن اور سپورٹس کو ترجیحی بنیادوں پر پروموٹ کریں گے۔ یہی امن اور خوشحالی کا بہترین ذریعہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں بے پناہ ٹیلینٹ موجود ہے جس کا اندازہ مجھے ایجنسی میں آنے سے پہلے تھا کیونکہ جہاں بھی جاتا تو وہاں جو ٹیلینٹڈ لڑکا نظر آتا تو وہ مہمند ایجنسی کا ہوتا۔

انھوں نے ایجنسی سپورٹس منیجر کو ہدایت کی کہ سپورٹس گالا کو کامیاب بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو ضروری سامان فراہم کیا جائے۔ انھوں نے بہترین انتظامات پر ارگنائزنگ کمیٹی کی تعریف کی اور ایجنسی میں بہترین ایونٹ کو منعقد کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔اس ایوانٹ میں دو نئے سکولوں الحرم ماڈل سکول کمالی حلیمزئی اور یونیورسٹی ماڈل سکول نے بھی انٹری کی۔ انتظامیہ انہیں کرکٹ بیٹ اور سامان دے دئے۔ اس سال سپورٹس گالا کے کئی میچز صافی تحصیل میں بھی کھیلے جائیں گے جس کا باقاعدہ آج کیا جائے گا۔

سپورٹس گالامیں جاری کرکٹ کے پہلے میچ میں الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی نے اسلامیہ ماڈل سکول کو 6وکٹس سے شکست دے دی۔اسلامیہ ماڈل سکول نے 7وکٹس کے نقصان پر مقررہ 10اوؤرز میں 72رنز بنائے جس کو الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی نے 9ویں اوؤرز کے پہلی گیند پر 4وکٹس کے نقصان پر پورا کیا۔ الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی کے حمزہ مومند نے 3وکٹس حاصل کیے جبکہ ذبیح اللہ اور اعجاز احمد نے الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی کے جیت میں نماں کردار آداکیا۔ والی بال ایونٹ میں اسلامیہ ماڈل سکول نے الخیر 9:15اور 11:15 سے شکست دے کر کرکٹ میچ کا بدلہ لے لیا۔

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News