اللہ تعالی نے اس صدی میں طاہر القادری کی صورت میں ایک عظیم قیادت عطا کی، احمد الشیرازی

Ireland Preaching Party

Ireland Preaching Party

آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) تحریک منہاج القرآن دور حاضر کی ایسی دینی و انقلابی تحریک ہے جس کے دعوتی و تبلیغی، اخلاقی و روحانی، فکری و اجتہادی اور تحریکی و تنظیمی پروگرام نے نہ صرف اہل ایمان کے نظریات اصلاح احوال امت اور غلبہ دین کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے جملہ مخلصیں، معاونیں، رفقا و اراکین و وابستگان تحریک منہاج القرآن کے اخلاقی و روحانی تحریکی و تنظیمی، تجدیدی و انقلابی پیغام کو امت مسلمہ کے ہر فرد تک پہنچانے کیلئے مصروف عمل ہیں آئرلینڈ میں بھی تحریک منہاج القرآن کے پیغام کے فروغ اور استحکام کیلئے باہمی غور و خوص اور مشاورت کیلئے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ڈبلین میں منہاج القرآن کے اہم رکن رضوان بیگ کی رہائش گاہ پر ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

جسکی صدارت برطانیہ سے آئے ہوئے منہاج القرآن برطانیہ کے مرکزی رہنما پاکستان عوامی تحریک برطانیہ کے کوارڈینیٹر اور نیشنل ایگزیکٹو کونسل برطانیہ کے سابق صدر الشیخ ابو آدم احمد الشیرازی نے کی حافظ محمد جنید بغدادی نے تلاوت قرآن پاک سے اجلاس کا آغاز کیا نعت رسول مقبول کی سعادت رضوان احمد نے حاصل کی وسیم بٹ نے اپنے ابتدائی کلمات میں تمام شرکائے اجلاس کا تعارف اور آئرلینڈ میں تنظیمی صورت حال کے بارے میں بتایا۔

الشیخ ابو آدم احمد الشیرازی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکرو انعام ہے کہ اس نے آج کے دور زواں و انحطاط میں بالخصوص اس دیا کفر میں اپنے متاع ایمان کی حفاظت، احبائے اسلام اور مصطفوی انقلاب کے عالمگیر مقصد کے حصول کیلئے ہمیں تحریک منہاج القرآن کے ساتھ وابستہ ہونے کی توفیق بخشی تحریک منہاج القرآن پوری امت مسلمہ کو پرچم مصطفوی کے تلے متحد کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اس عالمگیر مقصد کے حصول کیلئے اللہ نے اس صدر کے مجدد حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صورت میں ایک عظیم قیادت عطا کی۔

الشیخ ابو آدم احمد الشیرازی نے تنظیمی امور بہتر انداز میں چلانے اور مشن کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر اور خاص طور پر اپنے گذشتہ روز شیخ الاسلام کے یوم پیدائش پر منعقد سیمینار کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور تنظیمی امور کو مذید بہتر کرنے کیلئے چند ہدایات بھی فرمائی آخر میں پیر غلام دستگیر کی دعا کے ساتھ اس اجلاس کا اختتام ہوا اور وسیم بٹ نے تمام احباب اور خاص بور پر الشیخ ابو آدم احمد الشیرازی کا شکریہ ادا کیا۔

اس اجلاس میں جن احباب نے شرکت کی ان میں پیر غلام دستگیر، علامہ مرزا عرفان بیگ، مرزا رضوان بیگ، معید حامد، رضوان احمد طور، حافظ جنید بغدادی، سید ذیشان شاہ، سید عثمان شاہ، ملک افتخار، محمد ذوہیب بٹ قادری، فیصل رانا، محمد سرفراز جھندہ، محمد شکیل، محمد اشفاق، محمد نصیر، محمد خاور، وسیم بٹ اور دیگر احباب شامل تھے۔