عصر حاضر میں علامہ اقبال کا پیغام نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہے، محمد یوسف

Literature Event

Literature Event

جڑچرلہ (نمائندہ خصوصی) علامہ اقبال کا شمار دنیا کی ان عظیم ہستیوں میں ہوتا ہے جن کے کارنامے امتِ مسلمہ کیلئے ناقابل فراموش ہیںان کے افکار نسل نو کیلئے حوصلہ اور ہمت پیدا کرنے کیلئے ضروری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محمد علی دانش صدرادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ نے ادارہ ادب اسلامی ہندجڑچرلہ کے یوم اردو اور قومی یوم تعلیم کے ضمن میں منعقدہ جلسہ تقسیم انعامات کے موقع پرگورنمنٹ ضلع پریشدہائی اسکول بادے پلی کے طلبہ کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مولانا آزاد کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مولاناآزاد بیک وقت عمدہ انشا پرداز، جادو بیان خطیب، بے مثال صحافی،عظیم قائد اور ایک بہترین مفسر تھے۔مولانا کی شخصیت سیاسی بصیرت، شرافت، بلند نگاہی، علمی حیثیت سے مقبول تھی نوجوانوں کو چاہیئے کہ ان دو شخصیت کی زندگیوں کے مطالعہ کے ذریعہ اپنے سیرت و کردار کی تعمیر کریں۔

قبل ازیں مہمان خصوصی محمد یوسف سابقہ ڈپٹی سرپنچ ،ریاستی قائدتلنگانہ راشٹرا سمیتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم اردو اور قومی یوم تعلیم کے ذریعہ علامہ اقبال اور مولانا آزادکی تعلیمات اور افکار کو طلباء طالبات میں روشناس کروانا ہے تاکہ طلبہ اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے منظم انداز میںجدوجہد کریں۔

ڈاکٹر عزیز سہیل لیکچرار ایم وی ایس ڈگری کالج محبوب نگرنے اپنے خطاب میں کہا کہ شاعرمشرق علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعہ قوم کی رہنمائی کی اور قوم کو ایک پیغام دیاانہوںنے اپنی شاعری کے ذریعہ انسانیت کی رہنمائی کی ہے ان کی شاعری انسانی زندگی کو راہ راست پر لگانے کا ایک بہترین کارگروسیلہ ہے۔

علامہ اقبال نے شاہین کی علامت کو اپنے کلام میں جگہ جگہ بہ کثرت استعمال کیا ہے شاہین دراصل طاقتور پرندہ ہے جس کی خصوصیت فقر و غناء اور وسیع النظری ہے شاہین کی صفت سے مراد نوجوانوں کی سیرت و کردار ہے ،نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ موجودہ صورتحال میں علامہ اقبال کو اپنا رول ماڈل بنائیںاپنی صلاحیتوں کے ذریعہ مسلمانوں کی عظمت ِرفتہ کی بحالی کو کوشش کریں۔اس جلسہ کی صدارت آر۔وسنتاہیڈماسٹر گورنمنٹ گرلزہائی اسکول بادے پلی نے کی۔

اس موقع پر محمد مقیت قائد ٹی آریس نے بھی خطاب فرمایا۔دیگر معزز مہمانوں میںمحبت علی منان نائب صدر ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ ،تقی احمد تقی کنوینر ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ ،محمد اظہر قائد ٹی آریس ،محمد نیاز صدر بلال ویلفر ٹرسٹ،محمدسردار سابقہ وارڈ ممبر،محمد سہیل ،محمد معز الدین نے شرکت کی۔

مہمانوں کے ہاتھوں تحریری و تقریری مقابلوں کہ انعام یافتگان میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر طالبات نے بھی تقاریر کی جن میں قابل ذکر سمینہ بیگم، سمرن، ثنا فردوس، عطیفہ، صفورہ تبسم، دیپکاہ شامل تھے۔

Literature Event

Literature Event

Literature Event

Literature Event

Literature Event

Literature Event