ڈاکٹر علامہ اقبال اردو پرائمری ہائی اسکول وجونئیر کالج ریسوڑ ضلع واشم میں جشن یوم جمہوریہ

Shakir Hamdardi

Shakir Hamdardi

واشم (ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ) الہلال ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیراہتمام ڈاکٹر علامہ اقبال اردو پرائمری، ہائی اسکول وجونئیر کالج میں بتاریخ ٢٦ جنوری کو جلسہ یوم جمہوریہ بڑے ہی جوش و خروش سے منایا گیا۔ جلسہ کی صدارت اسکول ھٰذا کے صدر مدرس محترم جناب ضمیر احمد خان نے انجام دی۔پرچم کُشائی کی رسم سوسائٹی کے رُکن محترم جناب عبدُ الصمد صاحب نے ادا کی۔

اسکول ھٰذا کے طلباء وطالبات اور اساتذ ہ نے اپنی متر نم آواز میں حب الوطنی گیت پیش کئے اور سامعین کو محظوظ کیا۔صدارتی خطبے میں ضمیر احمد خان نے ملک کے دستور کے ضمن میں مختصراً لیکن جامع زرّیں خیالات کا اظہار کیاصدر محترم کی اجازت سے جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا شرکاء میں ہائی اسکول سے محمد ذاکر، محمد صادق، محمد نصیر، جونئیر کالج لیکچرار میں جناب وقار محسن، شیخ محمد شاکر، مس حمیرہ، ندا آفرین، اور پرائمری اسٹاف ودیگر مہمان خصوصی موجود تھے۔ نظامت کے فرائض محمد سعید خان نے بحسن وخوبی انجام دی۔