امان اللہ خان کی لازوال جدوجہد تحریک آزادی کشمیر کیلئے مشعل راہ ہے۔ صابر گل

Sabir Gill

Sabir Gill

وڈفورڈ (محمد ہارون) جموں کشمیر برٹش فرنٹ برطانیہ کے صدر صابر گل نے تنظیم کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امان اللہ خان کی لازوال جدوجہد تحریک آزادی کشمیر کیلئے مشعل راہ ہے امان اللہ کی وفات سے گو تحریک آزادی ایک عظیم راہنما سے محروم ہو گئی ہے مگر امان اللہ خان کے پیروکار تحریک آزادی کشمیر کو کامیابی سے آگے چلاتے رہیں گے۔

صابر گل نے کہا امان اللہ خان کی وفات بڑا سانحہ ہے مگر جموں کشمیر بریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی صورت میں قربانیوں کی لازوال قیادت موجود ہے بریشن فرنٹ کے تمام زونز اور مرکزی چیئرمین یاسین ملک کی قیادت میں متحرک ہیں امان اللہ خان کی ستر سالہ جدوجہد نے کشمیر کے دونوں اطراف اپنے آپ کو قابل قبول بنا لیا ہے۔

مقبول بٹ اور امان اللہ خان کشمیریوں کے ہیرو بن چکے ہیں صابر گل نے کہا آزادی کی تحریکوں میں اتار چڑھاو آتے رہتے ہیں مگر امان اللہ خان کے جانثاروں کے عشق کی تکمیل کو مضبوطی سے چلاتے رہیں گے جموں کشمیر بریشن فرنٹ برطانیہ کے صدر صابر گل نے خطاب میں کہا 28 مئی 2016 کو برمنگھم میں امان اللہ خان کی یادیں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جا رہا ہے جس سے مختلف سیاسی و سماجی راہنما خطاب فرمائیں گے۔

اس موقع پر فرنٹ کے جنرل سیکرٹری سید تحسین گیلانی نے کہا حالات کا تقاضہ ہے کشمیر قوم پرست اپنے تمام اختلافات نظر انداز کرکے متحد ہو جائیں تاکہ تحریک آزادی کشمیر کی تکمیل کو عملی شکل دی جا سکے امان اللہ خان کے مشن کو پایہ تکمیل پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے بھارتی حکومت سے مذمت کرتے ہوئے کہا کشمیر کشمیریوں کا ہے نقشوں کے ذریعے کشمیر کی قانونی و آئینی حیثیت تبدیل نہیں کی جا سکتی۔

سیکیورٹی کونسل اور اقوام متحدہ کی قرار دادیں کشمیر کی متنازع حیثیت کو توثیق کرتی ہیں بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کشمیر فوبیاں کا شکار ہے ان کے بیانات آپس میں نہیں ملتے۔