امان اللہ خان کی آزادی کشمیر کیلئے پچاس سالہ جدو جہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شوکت مقبول بٹ

Shaukat Maqbool Butt

Shaukat Maqbool Butt

بریڈفورڈ برطانیہ (نمائندہ خصوصی) جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما شوکت مقبول بٹ نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سپریم ہیڈ اورتحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما امان اللہ خان کی وفات پر اخباری نمائندہ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ امان صاحب کی وفات یقینا کشمیری قوم کے لئے سانحہ سے کم نہیں انہوں نے اپنی ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لئے وقف کر دی اور نظریہ خود مختار کشمیر کی بابت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری و دیگر اقوام تک کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے لئے آواز کو بلند کیا۔

ان کی نصف صدی سے زائد تحریک آزادی کشمیر کے لئے جدو جہد کو کسی طور پر بھی بھلایا نہیں جا سکتا ہم امان اللہ خان کے اہل خانہ لواحقین اور دنیا بھر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے کارکنان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ رب تعالیٰ تحریک آزادی کے اس عظیم رہنما کی مغفرت و بلند درجات عطا فرمائے تمام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔