سفیر پاکستان غالب اقبال تاریخی یادیں چھوڑ کر فرانس سے الوداع ہو گئے

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سفیر پاکستان غالب اقبال تاریخی یادیں چھوڑ کر فرانس سے الوداع ہو گئے۔ پاکستانی کیمونٹی کی طر ف سے خراج تحسین۔ تفصیل کے مطابق فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال فرانس میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں نبھانے کے بعد رخصت ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ منظور الحق فرانس میں پاکستان سفیر ہوں گے ۔سفارت خانہ فرانس میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر غالب اقبال نے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی بہت محنتی ہے اور محنت کے بل بوتے پر فرانس میں اپنا لوہا منوایا ہے ،لیکن پاکستانیوں کو فرانس کے سیاسی میدان میں آگے آنا ہو گا ۔پاکستانی کیمونٹی اداروں تک رسائی حاصل کرے ۔پاک فرانس دوستی میں مضبوطی آئی ہے۔انھوں نے کہا کہ فرانس میں پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ چار ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ان کے مسائل سفارت خانہ پیرس میں ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا ۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ڈاکٹر ارشاد کمبوہ ۔سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر رحمان ۔صحافی مرزا خالد بشیر اور دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا ۔اور سفیر پاکستان غالب اقبال کی پاکستانی کیمونٹی کے لئے دی جانے والی خدمات کو سراہا اور تعریف کی۔

Ghalib Iqbal-Farewell France

Ghalib Iqbal-Farewell France

Ghalib Iqbal-Farewell France

Ghalib Iqbal-Farewell France