سفیر پاکستان منظور الحق کے اعزاز میں سابق ایم این اے نذیر جٹ کی جانب سے عشائیہ

Manzoor ul Haq Honor Party

Manzoor ul Haq Honor Party

الریاض (جاوید اختر جاوید) سفیر پاکستان جناب منطور الحق ایک انجمن ساز ہیں اور ایک ادارے کا نام ہیں۔ عوامیت اور عمومیت ان کی شخصیت کے نمایاں پہلو ہیں۔ اور جب وہ اپنی خالی مٹھی تپتی ریت سے بھرتے ہیں تو وہ ریگزاروں سے گلِ مراد چنتے ہیں، منظور الحق بیوروکریٹ بھی ہیں اور ٹیکنو برین بھی ، وہ محبتوں کے اسیر اور روشنی کے سفیر ہیں۔

گزشتہ روز سابق ممبر قومی اسمبلی چو ہدری نذیر احمد جٹ نے پنج ستارہ ہو ٹل میں ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا، چو ہدری نذیر احمد جٹ کے پو رے خاندان نے گزشتہ انتخابات میں ضلع وہاڑی کی تمام نشستوں پر الیکشن لڑا اور بد قسمتی سے نادیدہ قوتوں کی مداخلت کی وجہ سے ان کی یقینی جیت کو ہار میں تبدیل کردیاگیا، اس کے باوجود وہاڑی کی عوام ان سے بے پناہ محبت کرتی ہے اور ان کی خدمات اور کام کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

ان کے عشائیے میں تمام مکاتبِ فکر کے لو گوں نے شرکت کی، اس مو قع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکائے محفل میں صنعت کار چوہدری فریاد احمد، PCG کے شمشاد علی صدیقی، ڈاکٹر منصور میمن، PIA کے فنانس منیجر سید نجم ، سفارتخانہ پاکستان کے کمرشل اتاشی وسیم حیات باجوہ ویلفیئر اتاشی حماد عابد، ائیر اینڈ نیول اتاشی گروپ کیپٹن اسد ابراہیم،مسلم لیگ (ن) ریاض کے صدر ڈاکٹر سعید احمد جٹ، انجینئرراشد محمود بٹ، شیخ سعید احمد ،چو ہدری محمد مبین ، ڈاکٹر محمود احمد باجوہ ، وقار نسیم وامق اور دیگران شامل تھے۔ تقریب کے چیف کوآرڈینیٹر ارشد شیخ تھے۔

Manzoor ul Haq Honor Party

Manzoor ul Haq Honor Party