امریکی ڈو مور کو بھارت کیخلاف اقدامات سے مشروط کیا جائے۔ چودھری سہیل بھدر

Sohail Bhadar

Sohail Bhadar

فرانس (اشفاق چودھری) نوازشریف کے دورہ امریکہ میں پاکستان سے دہشتگردی کیخلاف اقدامات کو مزید وسعت دینے یعنی ڈومور کے مطالبے کی تکمیل کو امریکہ سے بھارتی جارحیت کے اعتراف اور اس کیخلاف اقدامات سے مشروط کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما چودھری سہیل بھدر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا دورہ امریکہ کو فضول کہنا تو یقینا درست نہیں ہوگا مگر یہ دورہ اس قدر کامیاب بھی نہیں رہا جتنا کہ اس کا ڈھنڈور ہ پیٹا گیا۔

نہ ہی اس سے اتنے فوائد ملنے کی توقع ہے جتنے سبز باغ حکومتی وزرا و میاں صاحب حاشیہ بردار عوام کو دکھارہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے یونین کونسل بھدر کے عمائدین جو کے فرانس میں بستے ہیں ان سے ملاقات میں کی۔

بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل بھدر کے ووٹوں کو صرف پاکستان تحریک انصاف کے نمائندگان (چودھری طارق بھدر،امیدوار چیئر مین یونین کونسل بھدر ) کے حق میں کاسٹ کرانے اور ہر ووٹ کے استعمال کو یقینی بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال و مشاورت بھی کی۔