انیس الرحمان چوہدری کو نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کی طرف سے جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ میاں عرفان صدیق

دبئی ( نمائندہ خصوصی ) ممتاز سینئر صحافی پیرس میاں عرفان صدیق نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انیس الرحمن چوہدری کو نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کا جوائنٹ سیکرٹر ی پاکستان مقرر ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انیس الرحمن چوہدری ایک ذمہ دار اور ایماندار شخصیت ہیں نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل کی طرف سے ان کو جوائنٹ سیکرٹری پاکستان مقرر کرنا ان کی صلاحیتوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے مترادف ہے ۔

ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ ایک بار پھر ہم انیس الرحمان چوہدری کو اس عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ رب العزت ہمارے بھائی کو دن دگنی رات چوگنی ترقی و کامرانی عطا فرمائے۔ آمین

Dubai News

Dubai News

Dubai News

Dubai News