تیسرا سالانہ جشن عید میلادالنبی کا جلوس اکرم بٹ کی زیر نگرانی برآمد کیا گیا

Annual Eid Milad-un-Nabi Jaloos Vienna

Annual Eid Milad-un-Nabi Jaloos Vienna

ویانا (محمد اکرم باجوہ) تیسرا سالانہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پر وقار سنتوں بھرا جلوس مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج اکرم بٹ کی زیر نگرانی 27 دسمبر دوپہر 13 بجے مسجد البلال ویانا سے برآمد کیا گیا۔

جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکت کرکے اپنے پیارئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا ۔مسجد البلال کے قریب گردونواح کی گلی کوچوں میں درودواسلام اورآمد رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداوں سے گونج اٹھا اور عاشقان رسول بچوں اور بڑوں نے سبز جھنڈیوں کے ساتھ بینر جن پر نعرئے آمد رسول مرحبادرج تھے اٹھارکھے تھے جلوس ایک کلو میٹر کا سفر ایک گھنٹہ سے طے کرتے ہوئے واپس مسجد البلال میں احتتام پذیر ہوا ۔جلوس کے راستہ میں سٹرک پر دونوں سائڈپر آسٹرین عوام پرامن جلوس کو دیکھ رہی تھیں۔

قاری شبیر نے اجتمائی دعائیہ کلمات میںامت مسلمہ کیلیے اور پاکستان کی ترقی ،خوشخالی اور امن و امان کیلیے اور مسجد البلال کی انتظامیاں کیلیے تاریخی جلوس نکالنے پر خصوصی دعاکی ۔جلوس کے احتتام پر مہمانوں کی تواضع مٹھائی اور چائے سے کی گی ۔سخت سردی کے باوجود جلوس کی رونق اور عاشقان رسول کے چہروں پر چمک قابل دید تھی ۔ آسٹرین حکومت نے مسجد البلال کی انتظامیاں کو ایک گھنٹہ سٹرک پر جلوس نکالنے کی اجازت دئے رکھی تھی اور جلوس کے وقت پولیس نے سخت حفاظتی انتظامات کررکھے تھے۔

جلوس کے احتتام پر مسجد البلال ویانا کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں مسجد البلال کی انتظامیاں کی جانب سے تمام حاضرین جلوس کو عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک باد پیش کرتا ہو ں اور شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں اپنا قیمتی وقت نکال کر جلوس میں شرکت کی اور جلوس کی رونق کو دوبالا کیا اور میں خصوصاََ آسٹرین گورنمنٹ کا بھی جنہوں نے ہمیں باہر جلوس نکالنے کی اجازت دی اور میڈیا خصوصاََ جیو نیوز ویاناکا جنہوں نے جلوس کی کوریج کی۔