21 واں سالانہ کرکٹ میلہ کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ نے چھ رکنی میلہ انتظامی امور کمیٹی کا اعلان کر دیا

Akram Bajwa

Akram Bajwa

ویانا (نمائندہ رپورٹ) 21 واں پی سی سی یوم آزادی سالانہ کرکٹ میلہ ویانا کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ نے چھ رکنی میلہ انتظامی امور کمیٹی کا اعلان کردیا جن میں حاجی ملک خلیل اعوان ،حاجی بابر فہیم خان،حاجی قاسم علی ،الحاج خواجہ محمد نسیم ،سبطین شاہ اور عبدالستار شامل ہیں۔

چھ رکنی میلہ انتظامی امور کمیٹی میلہ میں مہمانوں کو مشروبات و دیگر ضروریات کا خیال رکھیں گے اور سٹیڈیم میں خواتین و بچوں کے لیئے بیٹھنے کا علیحدہ انتظام ہوگا ۔یاد رہے کہ 21 واں پی سی سی یوم آزادی سالانہ کرکٹ میلہ ویانا14 اگست بروز اتوار صبع دس بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک منعقد کیا جائے گا۔

جس میں کرکٹ ،فٹ بال اور دیگر کھیل پیش کیئے جائیں گے پروگرام کے مہمان خصوصی پی پی پی کے سینئر رہنما پی پی پی اوورسیز کے صدر اور سابق وزیر داخلہ اور سینٹ داخلہ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین اور سینیٹر رحمان ملک ہونگے۔

اس کے علاوہ آسٹرین پارلیمنٹ کے ممبران اور پاکستان سفارت خانہ ویانا کے اعلیٰ آفیسران بھی شرکت کریں گے۔