والی بال ٹورنامنٹ میں یورپ بھر سے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ بانی ممبران فرانس پاکستان ایسوسی ایشن

Members Association France Pakistan

Members Association France Pakistan

پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) پانچویں سالانہ والی بال ٹورنامنٹ میں یورپ بھر سے آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انشاء اللہ مہمان اچھے کھیل سے لطف اندوز ہوں گے ان خیالات کا اظہار بانی ممبران فرانس پاکستان ایسوسی ایشن نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں اور مہمان تشریف لا چکے ہیں ۔پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں پانچواں سالانہ والی بال ٹورنامنٹ 3 , 4 , 5 جون کو ہوگا۔ یہ ٹورنامنٹ فرانس پاکستان ایسوسی یشن کے پلیٹ فارم سے ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان غالب اقبال اور فرانسیسی پارلیمنٹ میں فرانس پاکستان فرینڈ شپ کے چیئرمین فرانسوا پوپینی ہوں گے. فائنل میچ بروز اتوار دن ایک بجے شروع ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کے بانی ممبران چوہدری نواز مورگاہ، نوید اقبال پکھووال، چوہدری اشفاق سندھو، محمد رفیق مغلی وال، میاں ساجد گورسی، چوہدری اسرار مورگاہ، جاوید اقبال امرہ، چوہدری مختار اورنگزیب اور چوہدری یوسف گولین نے کیا۔

انہوں نے فرانس میں والی بال کے شائقین کو بھی دعوت دی کہ وہ ٹورنامنٹ میں تشریف لاکر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں اور اچھے کھیل سے مستفید ہوں۔