اشرف استھانوی کی تصنیف مجھے بولنے دو سے مجھے چپ رہنے دو تک کا پٹنہ میں اجرا

پٹنہ (پریس نوٹ) عوامی اردو نفاذ کمیٹی، بہار کے زیر اہتمام سینئر صحافی اشرف استھانوی کی تصنیف ” مجھے بولنے سے مجھے چپ رہنے دو تک ” کی رسم اجرا تقریب آج اردو بھون، بہار اردو اکیڈمی پٹنہ میں شام پانچ بجے ہوگی۔ کتاب کا اجرا مشہور گاندھیائی مفکر ڈاکٹر رضی احمد، سکریٹری گاندھی سنگرھالیہ ، پٹنہ کے دست مبارک سے ہوگا۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر اقلیتی فلاح حکومت بہار ،محمد نوشاد عالم اور مہمان ذی وقار کی حیثیت سے ساہتیہ اکیڈمی انعام یافتہ نامور ادیب ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی بھی شریک بزم ہوں گے۔ ان کے علاوہ رونامہ انقلاب کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر احمد جاوید، پروفیسر ریاض الباری، مناظہر سہیل، پروفیسر محمد سلام سمیت متعدد دانشوران علم و ادب کی شرکت ہوگی۔

تقریب کی صدارت ملی و سماجی رہنما انجینئر محمد حسین فرمائیں گے۔ اہل ذوق حضرات سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ کتاب معروف صحافی ڈاکٹر رضوان احمد مرحوم کی زندگی اور شخصیت پر تحریر کی گئی ہے۔

Ashraf Asthanvi With President  India

Ashraf Asthanvi With President India