العصر اسلامک سنٹر ویانا میں مجلس اعزا کا اہتمام کیا گیا

Syed Ghalib Hussain Shah

Syed Ghalib Hussain Shah

ویانا (اکرم باجوہ) العصر اسلامک سنٹر کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین شاە نے پاکستان میڈیا ویانا سے بات کرتے ھوئے کہا ہفتہ العصر اسلامک سنٹر ویانا میں مجلس اعزا کا اہتمام کیا گیا جو کہ رحلت رسول اکرم صلعم اور نواسہ رسول اللہ امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے میں منعقد ہوئی جس میں لندن سے آہے ہوے علامہ عظمت عباس نے خطاب کیا۔

رسول اعظم کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی اور امام حسن علیہ کی شہادت پر جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آخر میں نیاز سے مومنین کی تواضع کی گئی۔