ایتھنز میں منعقد ہونے والی دو رزہ کانفرنس میں پرنس آغاخان خطاب کریں گے

Athens

Athens

ایتھنز (سکندرریاض چوہان) اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس آغاخان ایتھنز میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں خطاب کریں گے اس کانفرنس کا اہتمام انٹرنیشنل نیویارک ٹائمز،یونائٹیڈ نیشن ڈیموکیسی فنڈ،سٹی آف ایتھنزیونانی روزنامے کاتھے مرینی کے تعاون سے ایتھنز ڈیموکیسی فورم کے تحت ہوگی۔

ایتھنزمیں منعقد ہونے والی دو رزہ کانفرنس میں پرنس آغاخان کے علاوہ یونان کے صدر پریکوپیس پاولوپولس بھی افتتاحی خطاب کریں گے ان کے علاوہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی سیکس کے سابق سربراہ سر رچرڈز دئیرلوو ،سنگاپور یونیورسٹی کے پروفیسر کیشور مہبوبانی، نیویارک ٹامز کے کالم نویس، کاتھے مرینی کے ایگزیکٹو ایڈیٹر،سابق اسلامی جہادی اور مصنف اید حسین کے علاوہ دیگر مقررین مختلف موضوعات جن میں جمہوریت،اسلامی انتہاپسندی ،داعش،خفیہ ایجنسیوں کے کردار اور دیگر اہم موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔