ایتھنز سمیت یونان بھر میں پاکستانی نماز عیدالااضحی منانے کی تیاریوں میں مصروف

Eid al-Adha

Eid al-Adha

ایتھنز (سکندر ریاض چوہان) ایتھنز سمیت یونان بھر میں پاکستانی نماز عیدالااضحی منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ چوبیس ستمبر کو یونان بھر میں عید کے اجتماعات منعقد ہونگے جن کے اعلانات کیے جاچکے ہیں۔

ایتھنز میں پاکستانی مذہبی و سماجی وعلاقائی تنظیموں کے زیر اہتمام مساجد ،بلدیہ کی جانب سے حاصل کیے گے مقامات پر اجتماعات ہونگے مساجدمیں ایک سے زائد نماز عید کی جماعتیں ہونگیں۔سفارت خانہ پاکستان نے اس مرتبہ ایتھنز کے مقامی ہوٹل میں نماز عید کے اجتماع کے لیے ہال بک کیاہے جبکہ سابقہ مقام پر بھی نماز عید ہوگی۔

ایتھنز کے علاقہ جات کے علاوہ نواحی علاقوں، شہروں، اور جزائرپر بھی نماز عید کے اجتماعات ہونگے۔اس سال شامی پناہ گزینوں کی آمد کی وجہ سے ان سے اظہار یک جہتی پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔