راجہ شمروز کیطرف سے صدر آزا دکشمیر، ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا اور دیگر معزز مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام

Jeddah News

Jeddah News

Jeddah News

Jeddah News

جدہ: بیورو رپورٹ چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب راجہ شمروز کی طرف سے صدر آزادکشمیر سردار یعقوب خان، ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، ایم،این،اے شگفتہ جمانی، مسز نرگس ابرو، غلام قادر، اور عمرہ کی غرض سے آئے ھوے دیگر معزز مہمانوں کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ہوٹل میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں پیپلز پارٹی سعودی عرب کے سینئر عہدیداروں کے علاوہ کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور معزز مہمانوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور روضائے رسول پر حاضری کی مبارک دی،تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کے مسلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم، عرب لیگ، اور عالمی برادری کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی کھل کر حمایت کرے اور بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرے، کشمیریوں کی مرضی کے بغیر کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا،

سانحہ نکیال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوے انھوں نے کہا،بھٹو شہید کے جیالے چوہدری منشی شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ھونے دی جائے گی،لاشوں کی سیاست ن لیگ کا طرہ امتیاز ہے، ظلم، جبر، استحصال،نا انصافیوں، کے خلاف آواز حق بلند کرنا جرم ہے تو یہ جرم ہم بار بار کرتے رہیں گے،الزام تراشیاں پیپلز پارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، امن استحقام کے لیے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، آخر میں معزز مہمانوں نے تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور خاص طورپر تقریب کے مہذبان راجہ شمروز کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کے اتنے مختصر وقت میں جس طرح اتنی پر تکلف تقریب کا انعقاد کیا جو کے قابل ستائش ہے اور راجہ شمروز پیپلز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں،اپنی بساط سے بڑہ پارٹی کے لیے کام کیا ہے، انکی خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی