العظیم لائبریری (پٹنہ) کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرہ کل

Mushaira

Mushaira

پٹنہ: العظیم اورینٹل لائبریری ایف۔سی۔آئی روڈ، پھلواری شریف ، پٹنہ میں ایک نعتیہ مشاعرہ ۲اکتوبر بروز اتواربوقت 10:30 دن جناب سلطان اختر کی صدارت میں ہونے جارہا ہے جس میں صدر مشاعرہ کے علاوہ پروفیسر اعجاز علی ارشد، قوس صدیقی، ناشاد اورنگ آبادی، عطا عابدی، ظفر صدیقی، اثر فریدی، جنوں اشرفی، اصغر حسین کامل، شہزاد اشرفی، میر سجاد، شنکر کیموری، کاظم رضا اور کامران غنی صبا بحیثیت نعت گو شامل ہوں گے اور بارگارہ رسالت میں اپنا نذرانہ عقیدت و محبت پیش کریں گے۔ یہ اطلاع لائبریری کے چیرمین جناب مشتاق احمد نوری نے دی ہے اور یہ بھی گزارش کی ہے کہ اس خبر کو دعوت نامہ تصور کرتے ہوئے جوق درجوق اس نعتیہ محفل میں شرکت فرمائیں اور نعتیہ کلام کی سماعت کا شرف پائیں۔

واضح رہے کہ العظیم اورینٹل لائبریری کی روایت رہی ہے کہ وہ اس قسم کے مشاعرے اور علمی سمینار وقتاً فوقتاً منعقد کرتی ہے۔ اس لائبریری کے کھلنے کے اوقات چاربجے شام سے آٹھ بجے رات تک ہیں۔ ان اوقات کے درمیان باذوق حضرات بلاتکلف لائبریری سے استفادہ کرسکتے ہیں۔