باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ پوری قوم پر حملے کے مترادف ہے۔ چوہدری محمد اعظم

Chaudhry Mohammad Azam

Chaudhry Mohammad Azam

پیرس (میاں عرفان صدیق) پاکستان عوامی تحریک فرانس کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری محمد اعظم نے کہا ہے کہ باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کا حملہ پوری قوم پر حملے کے مترادف ہے۔

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب کو تیز کیا جائے پاکستان عوامی تحریک خطے میں امن کی خواہاں ہے لیکن بیرونی مداخلت سے پاکستان میں دہشت گردانہ کاروائیاں کروائی جا رہی ہیں جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

دہشت گردوں کو جیلوں کی بجائے سر عام بازاروں میں پھانسی پر لٹکایا جائے تاکہ وہ دوسروں کے لئے نشان عبرت بن سکیں۔

باچا خان یونیورسٹی میں جام شہادت نوش فرمانے والی طالبات و دیگر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ملک و قوم کی بیٹیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔