باھو ٹرسٹ کی نائب صدر معروف شاعرہ محترمہ شمیم خان نے حق باھو ٹرسٹ کی ٹیم کو شاندار عشائیہ دیا

Shamim Khan Dinner

Shamim Khan Dinner

پیرس: باھو ٹرسٹ کی نائب صدر معروف شاعرہ کالم نگار اور لے فام دو موند کی صدر محترمہ شمیم خان نے حق باھو ٹرسٹ کی ٹیم کو شاندار عشائیہ دیا۔

گزشتہ روز حق باھو ٹرسٹ ویمن وینگ فرانس کی صدر محترمہ روحی بانو اپنی ٹیم محترمہ نینا خان جنرل سیکرٹری حق باھو ٹرسٹ اور بہترین فیشن ڈیزائنر سیاسی و مذہبی شخصیت محترمہ شبانہ چوہدری سیکرٹری خزانہ حق باھو ٹرسٹ سماجی کارکن اور حق باھو ٹرسٹ کی جائنٹ سیکرٹری محترمہ فرحت عاشق چیف میڈیا ایڈوائزر حق باھو ٹرسٹ اور ریذیڈنٹ ایڈیٹر گجرات سماجی و سیاسی شخصیت محترمہ ناصرہ خان پھولوں کے گلدستے اور مٹھائیوں کے ڈبے لیئے حق باھو ٹرسٹ کی نائب صدر محترمہ شمیم خان کے گھر ان کو عمرہ کی مبارک باد دینے گیے باجی شمیم خان نے زبردست استقبال کیا۔

سب نے آب زم زم پیا اور مدینے کی کجھوروں سے مستفید ہوئے بعدازاں سعودیہ کے خوبصورت اسکارف اور بہترین پرفیوم سب کو دیئے گئے باجی شمیم خا ن نے بہت لذیز اور مزیدار کھانوں کا انتظام کیا ہوا تھا۔

سب نے شاندار عشائیہ کو بہت سراہا اس کے ساتھ ہی 13 ستمبر اتوار کو دوپہر 12 بجے ہونے والے * حق باھو ٹرسٹ * کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی – یوں یہ حسین اور دلفریب شام مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی دلنواز اور روحانی باتوں سے مسرور ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی۔