بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی

Bangladesh

Bangladesh

چٹاگانگ (جیوڈیسک) بنگال ٹائیگرز نے جنوبی افریقہ کو تیسرے میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

چٹاگانگ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مہمان ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، ڈی کوک سات، ہاشم آملہ پندرہ، ڈوپلیسی چھ اور رئیلی روسو سترہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بارش کی وجہ سے میچ کو چالیس اوور تک محدود کیا گیا ، جنوبی افریقہ نے نو وکٹوں پر ایک سو اڑسٹھ رنز بنائے۔

بنگلہ دیش نے ہدف ایک وکٹ پر پورا کیا اور سیریز دو ایک سے اپنے نام کی، بنگلہ دیش کی یہ لگاتار چوتھی ون ڈے سیریز میں کامیابی ہے۔