بارسلونا۔ 7600 یورو سے بھرا پرس۔ پولیس واپس کرنے والے کی تلاش میں

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

بارسلونا (زاہد مصظفی اعوان) کتلان پولیس نے بارسلونا کے آرک دے تریومف میٹرو اسٹیشن پر 7600 یورو سے بھرا پرس واپس کرنے والے کی تلاش کیلئے سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی ہے۔

یہ پرس ایک شخص نے میٹرو میں گرا ہوا پا کر کتلان پولیس کے حوالہ کیا تھا۔ جسے پولیس نے حق دار کو پہنچا دیا۔ پرس میں موجود رقم پرتگیزی زبان کی کلاسز دینے والے پروفیسرز کو بطور تنخواہ ادا کی جانی تھیں۔