بارسلونا میں دیوالی کی تقریب پیام امن کی صدر جوزفین کرسٹینا کی خصوصی شرکت

Barslunna News

Barslunna News

بارسلونا: بارسلونا میں دیوالی کی تقریب۔ پیام امن کی صدر جوزفین کرسٹینا کی خصوصی شرکت۔ قدیر خان اپنی آواز کا جادو جگایا۔ قدیر خان کی پُرفارمنس پر ہال پانچ منٹ تالیوں سے گونجتا رہا بارسلونا(ایم ایم سہوترہ)انڈین تنظیم (کیئر انڈیا) کی طرفسے بارسلونا میں دیوالی کی تقریب ہوئی۔

اس تقریب میںسپانش اتھارٹی کے علاوہ پیام امن بارسلونا کی صدر اور بین المذہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی سماجی وویمن ورکر جوزفین کرسٹینا نے خصوصی شرکت کی۔ قدیر خان نے دیوالی کی اس تقریب میں اپنی سریلی آواز میں صوفیانہ کلام گا کر خوب داد وصول کی

۔میرے خیال کے مطابق جب قدیر خان سے صوفیانہ کلام ختم کیا ۔تو ہال پانچ منٹ تالیوں سے گونجتا رہا۔پر وگرام کی آرگنائزر رجنی نے اسٹیج پر آکر قدیر خان صاحبکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دیوالی کی تقریب کو چار چاند لگائے۔تقریب کے آخر میں تمام شرکاء کی تواضع کھانے سے کی گئی