بارسلونا: میٹرو لائن 9۔ 12 فروری سے ایرپورٹ سروس شروع کر دے گی

Metro Line Airport Service

Metro Line Airport Service

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان سے) حکومت کتلونیا نے بارسلونا شہر کو ایرپورٹ سے بذریعہ میٹرو ملانے والی لائن نمبر 9 کےآ غاز کا اعلان کر دیا ہے۔

لائن نمبر 9 فی الحال ۔زونا یونیورسیتاریا سٹیشن سے ایرپورٹ ٹرمینل 1 تک جایا کرے گی۔ لائن نمبر 9 پر زونا یونیورسیتاریا سٹیشن ، لائن 3۔ کول بلانک سٹیشن لائن 5۔ اور توراسا سٹیشن لائن 1 سے سوار ہوا جاسکے گا۔

لائن نمبر 9 مسافروں کیلئے 12 فروری سے سروس کی ابتداء کردے گی۔