بارسلونا: پچاس سالہ پاکستانی خاتون نے اپنی بیٹی کو گلہ دبا کر مار دیا

Daughter killing

Daughter killing

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان) بارسلونا کے نواحی علاقے سانت بوئی میں ایک پچاس سالہ پاکستانی خاتون نے اپنی چار سالہ بیٹی کو گلہ دبا کر مار دیا، تفصیلات کے مطابق بارسلونا کے نواحی علاقے سانت بوئی میں ایک پاکستانی خاتون نے اپنی چار سالہ بچی کو گلہ دبا کر مار دیا۔

یہ واقعہ سانت بوئی کے کائیے اونسے دے ستمبرے میں پیش آیا اطلاعات کے مطابق پولیس کو ایمر جنسی کال موصول ہوئی جس پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی تو ملزمہ کا خاوند بھی ہمراہ تھا پولیس جب پہنچی تو ایک چار سالہ بچی کی نعش پڑی تھی۔

پولیس کی کال ملزمہ کے بیٹے نے کی تھی جو اس وقت گھر میں موجود تھا ملزمہ کے اس بچی کے علاوہ دیگر تین بچے بھی ہیں اور وہ ان کو بھی ہلاک کرنے کا ارادہ رکھتی تھی پولیس کے مطابق ملزمہ نفسیاتی مریضہ ہے اور اسکے رویے بارے پہلے بھی اطلاع تھی۔

محلے داروں کے مطابق ملزمہ کبھی چلانا شروع کر دیتی تھی اور کبھی اونچا اونچا گانا لگ جاتی تھی پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔