بارسلونا: جوزفین کرسٹینا کا سہوترہ ہاوس میں حافظ عبدالرزاق صادق کے اعزاز میں استقبالیہ

 Hafiz Abdul Sadiq,Reception

Hafiz Abdul Sadiq,Reception

بارسلونا: مسلم لیگ ق سپین خواتین ونگ کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی و سماجی وویمن ووکر اور پیام امن سپین کی صدر جوزفین کرسٹینا نے سہوترہ ہاؤس بارسلونا میں امیدوار ممبر کتلان پارلمنٹ حافظ عبدالرزاق صادق کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا۔

جس میں کتلان فیڈریشن کے صدر واصف بزیر گجر، پاک ویلفیئر فیڈریشن سپین کے صدر چوہدری نوید وذائچ، مسلم لیگ ن سپین کے صدر خلیم بٹ، مسلم لیگ ن بارسلونا کے صدر چوہدری ایاز مٹھانہ چک، شفقت علی رضا، راجہ شفیق کیانی، مسلم لیگ ن سپین کے قائمقام صدر راجہ اسد، مسلم لیگ ن سپین کے نائب صدر چوہدری نثار، قمر فاروق احسان، راجہ رفیق، چوہدری رخسار، چوہدری افتخار، مسلم لیگ ق بارسلونا کے رہنما اور عام پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری نعیم بھٹی آف کنجاہ کے علاوہ فرانس سے آئے ہوئے مہمان پیپلزپارٹی یورپ کے کوارڈنیٹر چوہدری کامران اور پاکستان سے آئے معروف صحافی جمشید بٹ نے خصوصی شرکت کی۔

حافظ عبدالرزاق صادق کو چوہدری افتخار اور چوہدری کامران گھمن کو جوزفین کرسٹینا نے پھول پیش کر کے استقبال کیا۔ اس موقع پر شفقت علی رضا نے مہمانوں کا تعارف کروایا اور انکو خوش آمدید کہا۔ حافظ عبدالرزاق صادق اور چوہدری کامران گھمن نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جوزفین کرسٹیا کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا۔

جوزفین کرسٹینا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور حافظ عبدالرزاق کو چوہدری نوید وڑائچ اور چوہدری واصف نزیر گجر نے گفٹ پیش کیا جبکہ چوہدری کامران گھمن کو جوزفین کرسٹینا نے سندھی اجرک پہنائی اور چوہدری نثار نے جمشید بٹ کو گفٹ پیش کیا۔ اس موقع پر حافظ عبدالرزاق صادق کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔