بارسلونا ”رمبلہ ” پر منچلے کی کارروائی، اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر بیگ پھینک کر فرار ہو گیا

Throwing Bags

Throwing Bags

بارسلونا (زاہد مصطفی اعوان) بارسلونا کے معروف تفریحی مقام ”رمبلہ”پر اس وقت دلچسپ اور خوفناک صورتحال پیدا ہو گئی جب ایک منچلا ایک مجسمہ بنے شخص کے گرد اکٹھے لوگوں کے درمیان آیا اور اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر ایک بیگ پھینک کر فرار ہو گیا۔

وہاں پر موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا مگر کافی دیر بیگ سے کچھ برآمد نہیں ہوا تو پولیس کو اطلاع کی گئی بیگ پھینک کر فرار ہونے والے شخص نے عربی لباس پہن رکھا تھا۔

واقعے کے بعد پولیس پہنچی تو بیگ کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے کوئی مشکوک شے برآمد نہیں ہوئی اور معلوم ہوا کہ یہ کسی منچلے کی کاروائی تھی۔