بارسلونا : ٹرین حادثہ میں فوجی نوجوانوں کی شہادتوں پر دلی دکھ ہوا۔ جوزفین کرسٹینا

Joesphien Christina

Joesphien Christina

بارسلونا (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ق خواتین ونگ سپین کی صدر اور بین المذاہب ہم آہنگی میں گولڈل میڈل حاصل کرنیوالی سیاسی وسماجی وویمن ورکرجوزفین کرسٹینانے جامکے چٹھہ کے قریب ٹرین حادثہ میں شہادتوںپر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

شہداء کے اہلخانہ سے گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوںنے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ سے ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے ، ہر آنکھ اشکبار اور زبان شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاک فوج کے افسران و جوانوںنے وطن عزیز کی سلامتی و دفاع کے لئے بیش بہا قربانیان دیں ہیں خصوصا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں انکا کردار ناقابل فراموش ہے۔