بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کی جانب سے برطانیہ میں بنائی گئ کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس

Brussels Kashmir Community

Brussels Kashmir Community

برمنگھم ( تنویر کھٹانہ) 27 اکتوبر کو برسلز میں ہونے والے ملین مارچ پر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری کی جانب سے برطانیہ میں بنائی گئ کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس ہوا۔ جس میں کوچز اور کشمیر کمیونٹی کو برسلز میں مظاہرے کو کامیاب بنانے کیلیے حتمی شکل دی گئ۔ اجلاس میں راجہ امجد خان، زاہد پرویز، رائف مغل، پرویز رٹوی، ناظم گجر، بیرسٹر قربان، اشتیاق لہڑی، عبدالغفور چوھدری،داؤد، بشارت حسین و دیگر شامل تھے۔

اجلاس میں مشترکہ طور پر کمیٹی ممبران نے یہ فیصلہ کیا کہ کشمیر کازکے لیے تمام جماعتوں سے بالاتر ہو کر ہر کال پر لبیک کہیں گے۔ اور برسلز میں ہونے اوکے ملین مارچ کے کیے کوچز اور کھانا مفت فراہم کریں گے۔ جن کشمیریوں نے ملین مارچ میں شرکت کرنے ہے وہ راجہ امجد خان ، زاہد پرویز یا پرویز رٹوی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ برسلز میں ملین مارچ اس نازک صورتحال میں کشمیر کاز کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ برطانیہ میں گزشتہ ستر سال سے ہم انڈین ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کرتے آ رہے ہیں۔

اب ہمیں اس کو عالمی سطح پر اٹھانا ہو گا اور اب اقوام متحدہ کے دروازے پر دستک دینا ہوگی۔ چونکہ انڈیا 47 میں اقوام متحدہ گیا تھا اور ہماری جان مال اور عزت کی نگہبانی کے معاہدے پر لارڈ ماؤنٹ بیٹن کی موجودگی میں دستخط کیے تھے۔ آج ہم کو اقوام متحدہ کے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کروانے کے لیے لابنگ کر رہے ہیں اور اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر مظاہرہ کر کے یہ باور کروائیں گے کہ اس مسلئہ کا حل اب ناگزیر ہے۔تعلیم یافتہ اور باشعور کشمیری نوجوان اس ملین مارچ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں۔ ہم اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدید دور کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوۓ عالمی اداروں سے رجوع کر کے اس مسلئے کو حل کرنے کے لیے ہم بھرپور کردار ادا کریں گے۔