بزم دوستاں کا مشاعرہ 25 نومبر کو ہو گا

Kamran Ghani

Kamran Ghani

پٹنہ (نمائندہ خصوصی) بزم دوستاں، پٹنہ نے عظیم المرتبت شاعر حضرت رمز عظیم آبادی کی یاد میں ایک مشاعرہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مشاعرہ 25 نومبر جمعہ کو 5:30 بجے شام میں بہار اردو اکادمی کے سمینار ہال میں ہوگا۔

یہ اطلاع دیتے ہوئے بزم دوستاں کے صدر معین کوثر نے بتایا کہ مشاعرہ کی صدارت اردو مشاورتی کمیٹی حکومت بہار کے صدر نشیں جناب شفیع مشہدی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے وزیر اقلیتی فلاح ڈاکٹر عبد الغفور شرکت کریں گے۔

مشاعرہ میں مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اعجاز علی ارشد، مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر توقیر عالم، بہار اردو اکادمی کے سکریٹری جناب مشتاق احمد نوری اور اردو ڈائرکٹوریٹ محکمہ کابینہ سکریٹریٹ کے ڈائرکٹر جناب امتیاز احمد کریمی شرکت فرمائیں گے۔

مشاعرہ میں جن شعرائے کرام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ان میں احمد بدر(جمشیدپور)، قیصر صدیقی (سمستی پور)، اشرف یعقوبی (کولکاتا)، واحد نظیر(دہلی)، ظفر انصاری ظفر(الہ آباد)، پرویز عالم قاسمی (آسنسول)، ایم آر چشتی(مظفر پور)، اسد رضوی(مظفر پور)، فردوس گیاوی(گیا)، اور پٹنہ سے متین عمادی، بدیع الزماں سحر، قوس صدیقی، ظفر صدیقی، ناشاد اورنگ آبادی، شنکر کیموری، گوہر شیخ پوروی، علیم اللہ حالی، خورشید اکبر، عالم خورشید، فراہیم احمد شارب، احسن راشد، اثر فریدی، پریم کرن، سہیل فاروقی، کاظم رضا، شمیم عظیم آبادی، احمد شاذ قادری، معین کوثر، سید ضیاء الرحمن ضیا، افتخار عاکف، تحسین روزی، نصر بلخی اور کامران غنی صبا شامل ہیں۔ ان تمام شاعروں کی شرکت یقینی ہے۔

معین کوثر نے تمام اہلِ ذوق حضرات سے مشاعرہ میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

معین کوثر