بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کی جامع مسجد سے ملنے والے مشتبہ پیکٹ سے آٹا نکل آیا

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کی جامع مسجد سے ملنے والے مشتبہ پیکٹ سے آٹا نکل آیا۔ جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے آپریشن ختم کردیا ۔تفصیل کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کی جامع مسجد سے ملنے والے مشتبہ پیکٹ سے آٹا نکل آیا ۔

جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے کئی روز سے جاری آپریشن ختم کوکردیا ہے،برسلز میں یورپی یونین ہیڈ کواٹرز کے قریب واقع جامع مسجد کے امام نے سفید پاوڈر سے بھرے مشتبہ پیکٹ کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھی۔ پولیس نے اسلامک کلچرل سینٹر کو گھیرے میں لے لیا اور مسجد بھی خالی کرالی۔ جس کے بعد مشتبہ پیکٹ تجزیے کے لے لیبارٹری بھیجا گیا۔ تجزیے سے پتا چلا کہ پیکٹ میں سفید پاوڈر کوئی دھماکا خیز موادنہیں ہے وہ پاکستانیوں کی خراک آٹا ہے۔ جس کے بعد آپریشن ختم کردیا گیا۔

ادھر ترکی اور ورس کے درمیان سفارتی تعلقات میں سخت کشیدگی ہو گئی ہے ۔فرانس کے صدر فرانسوا اولاند داعش کے خلاف کارروائیاں بڑھانے کے لیے ماسکو پہنچے۔ کریملین میں روسی ہم منصب پوٹن سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں فرانسیسی صدر نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں پر فضائی حملے بڑھانے کے لیے معلومات کے موثر انداز میں تبادلے پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ شام میں صرف داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کو ہی نشانہ بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک دوسرے کو معلومات بھی فراہم کی جائیں گی۔ فرانسوا اولاند نے پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ مستقبل کے شام میں بشار الاسد کا کوئی کردار نہیں ہے۔ فرانس شام میں باغی گروپوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

روسی صدر پوٹن کا کہنا تھا کہ داعش کے خلاف کارروائیوں میں بشار الاسد اور شامی فوج حقیقی اتحادی ہے۔ بشار الاسد کے مستقبل کا فیصلہ شامی عوام کو ہی کرنا چاہیے۔ اْنہوں نے کہا روس شام میں امریکی اتحاد کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ روس کا شام میں کردار موثر ثابت ہوگا۔ فرانس میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد سرچ آپریشن تاحال جاری ہیں سیکیورٹی سخت ہے ۔بسوں ٹرینوں اور میٹرو میں جندا میری اور اینٹی ٹیرو رسٹ پولیس فورسز کے ٹیمیں ایکشن میں ہیں ۔اور ہر آنے اور جانے پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔