برلن MQI کی انتظامیہ کی سینئر رہنما وچیف کوآرڈینیٹر PAT یورپ محمد شکیل چغتائی کی مزاج پرسی

Shakeel Chugtai Meeting

Shakeel Chugtai Meeting

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو اور مرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق سینئر کارکن و رہنما اورچیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحر یکPAT یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹیADWGجرمنی، میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل TMQبرائے یورپ ، عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنلKFIآج کلDRKاسپتال میں زیر علاج ہیں۔

جہاں ان کی مزاج پرسی کے لئے انکے اہل خانہ، احباب اور واقفکاروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔وہ جمعہ کی صبح اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ جہاں نماز جمعہ کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل MQIانٹرنیشنل،برلن کے صدر میاں عمران الحق، نائب صدر طارق وڑائچ،سابق امیر MQIجرمنی فیض احمداورعاطف ان سے ملنے تشریف لائے۔

ملاقات کے دوران چغتائی صاحب کی طبیعت کے علاوہ،پاکستان عوامی تحریک کی پیرس و فرانکفرٹ میں منعقد ہونے والی تقریبات،پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی، امت مسلمہ کے حالات اور برلن کی صورتحال کے بارے میںبات ہوئی۔

جمعرات کو پاکستان میں محمد شکیل چغتائی کی سگی چچی، بیگم بشیر مرزا چغتائی قضائے الٰہی سے انتقال کر گئی تھیں۔ ان کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور میاں عمران الحق نے مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جملہ لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا فرمائی۔