PPPبرلن اور جرمنی کے سینئر رہنمائوں کی چیف کوآرڈینیٹرPATیورپ محمد شکیل چغتائی کی عیادت

Shakeel Chugtai Meeting

Shakeel Chugtai Meeting

جرمنی (انجم بلوچستانی) برلن بیورو و مرکزی آفس برلنMCBیورپ کے مطابق اتوار کے روز سینئر کارکن و رہنماپاکستان پیپلز پارٹی جرمنی،ملک قیصر اور قائم مقام صدرپیپلز پارٹی برلن و برانڈنبرگ آصف شہزاد چٹھہDRK اسپتال تشریف لائے، جہاں انہوں نے اسپتال میں زیر علاج چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحر یکPAT یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹیADWGجرمنی، میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل TMQبرائے یورپ ، عالمی چیرمین کشمیر فورم انٹرنیشنلKFI کی عیادت کی۔

وہ کافی عرصہ انکے پاس ٹہرے۔سب سے پہلے کراچی میں فوت ہونے والی محمد شکیل چغتائی کی سگی چچی،بیگم بشیر مرزا چغتائی کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی پھر چغتاائی صاحب کا حال احوال دریافت کیا گیا۔اس ملاقات میں میں مختلف موضوعات پر گفت و شنید ہوئی۔

چغتائی صاحب نے بتایا کہ پیر سے انکے مزید ایکس رے وٹیسٹ ہوں گے،تاکہ د وائیوں میں تبدیلی کی جا سکے۔چٹھہ صاحب نے پاکستان سے برلن آنے،سیاسی پناہ لینے،پاکستانیوں کے اس وقت کے حالات،مشرقی برلن کے سفر اور وہاں شامیں گزارنے کا احوال سنانا شروع کیا تو وقت کا اندازہ ہی نہ رہا۔پرانے لوگوں کا تذکرہ ہوااور کئی پرانی یادیں تازہ کی گئیں۔

برلن، جرمنی ا ور پاکستان کے حالات پر بات ہوئی۔ چغتائی صاحب کی صحتیابی کے لئے دعا کی گئی۔دونوں مہمانوں کی اسپتال کے کافی روم میںچائے سے تواضع کی گئی،جس کے بعد انہوں نے اجازت چاہی اور اس دلچسپ ملاقات کا اختتام ہوا۔

Shakeel Chugtai Meeting

Shakeel Chugtai Meeting

Shakeel Chugtai Meeting

Shakeel Chugtai Meeting