برنی 2، ہیلری، ٹیڈ کروز، ٹرمپ ایک ایک ریاست میں کامیاب

US Presidential Candidate

US Presidential Candidate

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لئے تین ریاستوں میں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹیوں کے پرائمری انتخابات منعقد کئے گئے۔ ڈیمو کریٹک امیدوار برنی سینڈرز نے ریاست ادیہو اور اُٹا میں میدان مار لیا ہے جبکہ ان کی حریف ہیلری کلنٹن نے ریاست ایروزینا میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ری پبلکن کے امیدوار ٹیڈ کروز نے ریاست اُٹا میں ڈونلڈ ٹرمپ کو زبردست شکست سے دو چار کیا۔ تاہم ٹرمپ ایروزینا کی ریاست میں کامیاب رہے۔

نفرت انگیز بیانات دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ برسلز حملوں کے بعد پھر زہر اگلنے لگے، کہتے ہیں کہ انہیں مسلمانوں کے امریکا آنے پر تحفظات ہیں۔ امریکی حکومت کو مساجد کی نگرانی کرنی ہو گی۔

ری پبلکن رہنما ٹیڈ کروز نے بھی مسلم آبادی والے علاقوں کی پیٹرولنگ کا مطالبہ کر دیا جبکہ ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن اور برنی سینڈرز نے ٹیڈ کروز کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مسلمانوں کا بھی ملک ہے اور کسی مذہبی گروہ کو تنہاء کیا جانا غیرآئینی اور غلط ہے۔