خبردار ہوشیار پاکستانی حسینہ 420 نے اَنہی مچادی

Zahid Mustafa Awan

Zahid Mustafa Awan

پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے)
خبردار ہوشیار پاکستانی حسینہ 420 نے اَنہی مچادی اب عورتیں بھی مردوں سے کسی کام میں پیچھے نہیں رہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک پاکستانی حسینہ نے پاکستانی سادہ لوح لوگوں کو لوٹناشروع کردیا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطا بق تک سینکڑوں پاکستانی اس حسینہ کا شکار ہوچکے ہیں اور لُٹ چکے ہیں جومختلف طریقوں سے کبھی بدمعاشی دھونس اور بلیک میلنگ کے ذریعے سے لوگوں کو بےو قوف بنا رہی ہے۔ا

طلاعات کے مطابق درمیانی عمر کی ایک خاتون کبھی کسی کو کہتی ہے کہ اس نے ٹیلی فون کا بیلنس کروانا ہے مگر پی سی او میں مردوں کی وجہ سے وہ نہیں جارہی اور اس کی مدد کی جائے اور اسکے فون نمبر پر بیلنس کروادیا جائے ،جب کوئی شخص اس کے فون پر اپنے جیب سے بیلنس کرواکر اس کو اسکے بیلنس کی رسید دیتا ہے تو وہ مطالبہ کردیتی ہے کہ اسے مزید رقم دے نہیں تو وہ شور مچادے گی کہ اس کے اسکے تعلقات ہیں اور وہ اکثر اسکے نمبر پر بیلنس کرواتا ہے ۔

اس کی بلیک میلنگ میں آکروہ شخص رقم دیکر جان چھڑاتا ہے یا وہ بسااوقات کسی گاڑی والے پاکستانی کو روک کسی پتے کے بارے میں پوچھتی ہے اور وہ اسے پتہ سمجھنا شروع کرتا ہے تو وہ منت سماجت کرتی ہے کہ اسے قریب ہی ڈراپ کردے جب وہ شخص اس کو گاڑی میں بٹھا لے تو وہ کچھ دور جاکر اسے کہتی ہے کہ نکال دے جو کچھ اسکی جیب میں ہے ورنہ وہ شور مچادے گی اور وہ شخص اس کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر جیب کی رقم لٹا بیٹھتا ہے۔

گذشتہ روز متاثر ہ افراد نے سماجی شخصیت ملک عمران سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کے ساتھ ہونے والی وارداتوں کے بارے میں بتایا اس پر ملک عمران نے اس پر قانونی مدد کا یقین دلایا ان کا کہنا تھا جو لوگ بھی متاثرہ ہیں وہ ٹیلیفون نمبر 632743154 پر رابطہ کریں۔یادرہے کہ اس سے قبل ایک پاکستانی ادھیڑ عمر عورت دکانوں اور میٹرو میں پاکستانیوں سے بھیک مانگتی ہے اور یہ پیشہ ور بھکاری ہے اور اپنا تعلق پاکستانی علاقےپھالیہ سے بتاتی ہے اور کہتی ہے کہ اس کا خاوند انتقال کرچکا ہے۔