بلاول بھٹو میں ذوالفقار بھٹو کا ویژن ہے، 2018 میں پاکستان کے وزیراعظم ہونگے، اصغر صغیر

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

پیرس (پی پی پی فرانس) بلاول بھٹو میں ذوالفقار علی بھٹو کا ویژن ہے 2018 میں پاکستان کا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہونگے پاکستان پیپلز پارٹی کے قیادت اور پروگرام ہے ن لیگ قیادت کے فقدان کا شکار ہے ان خیالات کا اظہار اصغر صغیر سیکرٹری اطلاعات و نشریات پیپلز پارٹی فرانس نے جیو اردو سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکن پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہے پاکستان کی غریب عوام بلاول بھٹو کو مستقبل کا وزیراعظم دیکھ رہی ہے بلاول کی رگوں میں ایشیا کے عظیم لیڈر شہید بھٹو اور عالم اسلام کی بہادر خاتون محترمہ بینظیر بھٹو کا لہو گردش کرتا ہے۔

پارٹی کارکن اور غریب عوام بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اصغر صغیر سیکرٹری اطلاعات و نشریات پیپلز پارٹی فرانس نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جاگیرداروں اور سامراجوں کا مقابلہ کریگی پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے پانچ سالہ دور میں پاکستان کی عوام کی فلاح بہبود کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اپنے سابقہ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ عام انتخابات پاکستانی عوام کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔