برطانیہ قادریہ ٹرسٹ میں علماء و مشائخ سیاسی و سماجی سنی قائدین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

Sunni Ulma o Mushaeikh Dinner Birmingham UK

Sunni Ulma o Mushaeikh Dinner Birmingham UK

برمنگھم ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) عظیم الشان انٹرنیشنل سنی کانفرنس کی کامیابی کے بعد قا دریہ ٹرسٹ میں سرپرست اعلیٰ جما عت اہل سنت برطانیہ مفتی گل رحمن قادری کی زیر قیادت علماء و مشائخ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔

جس کی میزبانی کے فرائض چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر چیئرمین رویت حلال کمیٹی و سرپرست اعلیٰ تنظیم المدارس پاکستان مفتی منیب الرحمن ، مفتی لیاقت حسین الا زہری، الشیخ احمد دباغ ، امیر جماعت اہل سنت برطانیہ مفتی یار محمد قادری ، ناظم اعلیٰ جما عت اہل سنت برطانیہ علامہ غلام ربانی افغانی ،چیئرمین ادارہ مصباح القرآن الشیخ مصباح المالک لقمانوی ، ناظم مالیات جما عت اہل سنت برطانیہ حافظ محمد سعید احمد مکی ،صوفی محمد جا وید اختر سجا دہ نشین گھمکول شریف برمنگھم،پیرذادہ محمد عدنان قادری ،مولانا سید فا روق احمد شاہ ،مولانا ظفر اللہ شاہ ، چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ سید لخت حسنین شاہ ،صاحبزادہ رفیق احمد چشتی، صا حبزادہ عرفان شاہ ،خانوادہ حضرت سخی سلطان باہو پیر خالد سلطان القادری ، قاری خلیل احمد حقانی ، علامہ جمشید سعیدی ، مفتی فیض الرسول ، راجہ زاہد نواز خان، خلیفہ محمد حنیف ،قاری شعیب چشتی ، راجہ ظہیر ، ڈاکٹر امانت گل ، مفتی محبوب الرحمن ، علامہ فاروق نظامی، علی محمد قا دری ، حافظ قاسم صدیق چشتی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی ۔ چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے کہا کہ ایک کامیاب بین الاقوامی سنی کانفرنس کے انعقاد پر علماء و مشائخ اور عوام اہلسنت مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ نامساعد حالات اور پر فتن دور میں جب قرآن پاک کی بے حرمتی اور رسول اکرم ۖ کی گستاخی کے حوالہ سے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں جما عت اہل سنت کا عالمگیر اجتما ع مفسدین اور مخالفین کے لیے ایک تہذیب یافتہ ، پر امن اور موئثر جواب ہے جس کے دو رس نتا ئج مرتب ہو نگے ۔ انہو ں نے کہاکہ بین الاقوامی سنی کانفرنس کی ابتدائی تیاریوں سے لیکر کامیابیوں تک دعوت اسلامی ، انتظامیہ قادریہ ٹرسٹ برطانیہ ، مجدد الف ثانی اسلامک سنٹر ، کنزالہدا انٹرنیشنل ، طریقہ محمدیہ اور گھمکول شریف مسجد کی انتظامیہ سمیت تمام سنی تنظیمات کا اہم کردار رہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ سنی کانفرنس کی کامیابی نے اس بات کو ثا بت کردیا ہے کہ اہلسنت وجما عت پر امن اور متحدو منظم ہیں۔

اس کامیاب کانفرنس کے بعد ہما ری صفوں میں مزید اتفاق و اتحاد کی فضاء پیدا ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ بھی ایسے مذہبی فکری نظریاتی اور ملی اجتماع کی بھرپور کامیابی و کامرانی کے لیے تمام تر سیاسی سماجی و مذہبی ونگ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے جما عت اہل سنت برطانیہ کی طرف سے بیرون ممالک اور برطانیہ بھر سے شرکت کرنے والے جید علماء و مشائخ ،حفاظ ،نعت خواں ،سیاسی و سماجی شخصیات سنی قائدین اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔