برطانیہ میں مقیم سینئر کشمیری صحافی عبدالوحد سبحانی کی نواز مجید کشمیری تیمور اعظم لون سے ملاقات

Abdul Wahid Sobhani

Abdul Wahid Sobhani

وٹفورڈ : برطانیہ میں مقیم سینئر کشمیری صحافی عبدالوحد سُبحانی کی نواز مجید کشمیری تیمور اعظم لون سے ملاقات کشمیر پریس کلب وٹفورڈ میں شمیولیت کا اعلان کر دیا۔

کشمیر پریس کلب لوٹن کامران عابد، شبیر ملک اور دیگر کی طرف سے مبارک باد۔ تفصیل کے مطابق برطانیہ میں مقیم معروف سئنیر کشمیری صحافی عبدالوحد سُبحانی نے گذشتہ روز کشمیر پریس کلب وٹفورڈ برطانیہ کے نواز مجید کشمیری اور تیمور اعظم لون سے ملاقات کی جس کے بعد عبدالوحد سبحانی نے کہا کہ کشمیر پریس کلب تحریک آزادی کشمیر اور اورسیز کشمیریوں کے مسائل پر بھرپور کام کر رہا ھے-اور میں اس میں شامل ھونے کا اعلان کرتا ھوں۔

مجھے آج فخر ھے کہ میں آج اس پریس کلب کا حصہ بن رہا ھوں- اور میں یہ یقین دلاتا ھوں کہ میں ریاستی تشحص قومی آزادی کی تحریک کی حقیقی روح کو بیدار کرنے اور اپنی کمیونٹی کے مسائل اُجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔

کامران عابد بخاری، شبیر حسین ملک ، نواز مجید کشمیری تیمُور اعظم لون سمیت دیگر نے عبدالوحد سبحانی کو کشمیر پریس کلب وٹفورڈ برطانیہ میں شامل ھونے پر مبارک باد پیش کی۔