برسلز میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں تقریب بدھ کے روزمنعقد ہوگی

Army Public School Attack

Army Public School Attack

برسلز: پشاور سے پیرس تک دہشت گردی کی مذمت‘‘ کے عنوان سے تعزیتی تقریب بدھ کے روز برسلزمیں منعقد ہوگی۔ پروگرام کا انعقادبلجیم میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء اور پیرس میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد کی یادمیں منعقد کررہی ہے۔ پروگرام بدھ 16 دسمبرکو شام سات بجے ولیئم سٹریٹ پر ہوگا۔درایں اثناء، کشمیر کونسل ای یوکے چیئرمین علی رضا سید نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ دہشت گردی پشاور میں ہو یا پیرس میں قابل مذمت ہے۔

پشاور کے واقعہ کو کبھی بھی بھولانہیں جاسکتا۔پیرس میں بھی لوگوں کو بے دردی سے قتل کیاگیااورپشاورمیں تو معصوم کم سن بچے دہشت گردی کا شکاربنے۔یہ دونوں واقعات انسانیت سوز ہیں اوران کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ہمیں پشاور سے پیرس تک اوردہشت گردی کا نشانہ بننے والے دیگر ر تمام لوگوں کو یادرکھناہوگا ۔ چاہیے وہ ایشیاء میں نشانہ بنیں، یا یورپ یا امریکہ یا افریقہ میں۔ہمیں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہوکرمقابلہ کرناہوگا۔انسانیت کے تحفظ اوربقاکے لیے ضروری ہے کہ ہم سب متحد ہوکراس کا مقابلہ کریں۔علی رضاسید نے گذشتہ ہفتوں کے دوران پاکستان، لبنان امریکہ اور ترکی میں دہشت گردی کے واقعات کی بھی مذمت کی۔