برسلز: چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کا سید علی گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

Syed Ali Geelani

Syed Ali Geelani

برسلز(پ۔ر) چیئرمین کشمیرکونسل یورپ (ای یو) علی رضاسید نے کشمیراور پاکستان کے عوام اورخاص طورپر یورپ میں مقیم کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری رہنماء سید علی شاہ گیلانی کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز سینے کی تکلیف کے باعث سیدعلی گیلانی کو دہلی کی ایک ہسپتال میں داخل کیاگیاہے۔بعض رپورٹس کے مطابق، اگرچہ انہیں دل کامعمولی دورہ پڑاہے لیکن ان کی طبعیت اب مستحکم ہے۔

علی رضاسید نے برسلز سے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سید علی گیلانی ایک بہادر رہنماء ہیں اوروہ تحریک آزادی کشمیر میں ایک ممتاز حیثیت رکھتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یابی عطاء فرمائے۔