برسلز میں زکر مصطفے کانفرنس کا انعقاد

Firasat Ali

Firasat Ali

بیلجیم (علی جیلانی) بیلجیم کے دارلحکومت برسلز میں ایک عظیم الشان محفل زکر مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی سید فراست علی بخاری، سید حسنات احمد بخاری، سوئٹزرلینڈ سے سید علی الاشرفی الجیلانی، ہالینڈ سے علامہ بدر القادری، پاکستان سے مشہور نعت خواں قاری شاہد محمود نے خصوصی شرکت کی وسیع و عریض ہال میں منعقد ہوئی۔

اس محفل میں نعت خواں حضرات نے آقا کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیئے اپنے خطاب میں پیر سید حسنات بخاری نے نعت کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور خوبصورت شعر ”دانا دانا حضور کا ہے” بھی بڑی ترنم کے ساتھ پیش کیا سید علی جیلانی نے وسیلہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ بغیر وسیلہ کے کوئی کام بھی نہیں ہوتا اور قیامت کے دن شفاعت بھی حضور کے وسیلے سے ہو گی۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی حضرت پیر فراست علی بخاری نے سیرت طیبہ کے مختلف پہلو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ بڑی خوش قسمت امت ہیں ہمیں خدا نے بہت منفرد حیثیت عطا کی ہے جو دوسری امتوں کو نہیں ملی آپ نے مزید فرمایا کہ حضور کی سیرت و اخلاق سے لوگ مسلمان ہوئے آخر میں ممتاز نعت خواں قاری شاہد محمود قادری نے اپنی مخصوص نعتوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے محفل میں سماں باندھ دیا اور لوگوں کا ایمان تازہ کیا۔

آخر میں ”ماں کی شان” پیش کرکے محفل میں رقت طاری کر دی درود و سلام کے گلدستے پیش کرنے کے بعد آخر میں پیر حضرت سید فراست علی بخاری نے اجتماعی دعا کرئی اور مہمانوں کی تواضع لنگر محمدی سے کی گئی۔

Hasnat Ahmad

Hasnat Ahmad

Ali Jilani

Ali Jilani