برسلز: شبیر علی زیدی کی مولن بیک کی میئر سے ملاقات

برسلز (پ۔ر) پاک۔ بلجیم و یلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید شبیر علی زیدی نے گذشتہ دنوں بلجیم کے دارالحکومت برسلز کے علاقے مولن بیک کے خاتون میئر مس فرانسواس سچاپمانس Francoise Schepmans سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کمیونٹی کے سماجی اور معاشرتی مسائل پر گفتگو ہوئی اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شبیر علی زیدی نے کمیونٹی کی بہتری اور ویلفیئر کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔ خاتون میئر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ شبیر علی زیدی نے کہا کہ بلجیم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی انتہائی محنتی اور قانون پر عمل درآمد کرنے والے لوگوں پر مشتمل ہے اوراب ان کی نوجوان نسل بلجیم کی ترقی میں پیش پیش ہے۔ شبیر زیدی نے محرم الحرام کے جلوس کی اجازت دینے پر مولن بیک کی میئر کا شکریہ ادا کیا۔

Shabbir Ali Zaidi-Mayor Meeting

Shabbir Ali Zaidi-Mayor Meeting

Mayor of Molenbeek

Mayor of Molenbeek