برسلز:شہید مقبول بٹ کی اہلیہ کی وفات پر علی رضا سید کا اظہار تعزیت

Ali Raza Syed

Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے شہید مقبول بٹ کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کااظہارکیاہے۔واضح رہے کہ مقبول بٹ کی اہلیہ زرینہ بیگم منگل کے روز کراچی میں انتقال کرگئیں۔

برسلزسے جاری ہونے والے ایک تعزیتی بیان میں چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ شہید مقبول بٹ کی بیوہ کی بحیثیت سے مرحومہ تمام کشمیریوں کے قابل احترام تھیں اور ان کی وفات تمام کشمیریوں کے باعث دکھ و افسوس ہے۔ تمام کشمیری غم کی اس گھڑی میں مرحومہ کے خاندان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ شہیدمقبول بٹ کے حوالے سے چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے کہاکہ تحریک آزادی کے لیے شہید کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہیں اوران کے خاندان کو کشمیری قوم قدراور احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یادرہے کہ محمد مقبول بٹ کو گیارہ فروری 1984ء کو نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر ان کے جسد خاکی کو وہاں ہی دفن کردیاگیاتھا۔ افضل گرو کو اسی جیل میں۹ فروری 2013 ؁ء کو پھانسی دے کر وہاں ہی دفن کردیاگیا ۔